میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی؛17 جاں بحق

میانمار میں 50 روہنگیا مسلمان تارکین وطنوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میانمار کی متاثرہ ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر کشتی کے ذریعے ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے لیکن کشتی الٹ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 8 افراد کو بچالیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں میانمار کے فوجی کریک ڈاؤن نے قتل، آتش زنی اور عصمت دری کے وسیع واقعات کے بعد تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روہنگیا مسلمان کو رخائن سے بنگلا دیش جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں