مودی اور شاہ ملک میں جاری منافرت کو ختم کرائیں، وزیراعظم مسلمانوں کے من کی بات سنیں، شاہی امام احمد بخاری کا جمعہ کے موقع پر دہلی کی جامع مسجد میں خطاب

دہلی کی جامع مسجد میں آج جمعہ کے موقع پر شاہی امام سید احمد بخاری نے خطبہ سے قبل اردو میں بیان کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی و وزیر داخلہ امت شاہ سے ملک میں جاری نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے ماحول میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

امام بخاری نے منی پور، نوح ، گڑگاوں اور جئے پور ایکسپریس فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر اپنی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو آزادی کرایا تھا جبکہ آج یہاں ہماری جان سلامت ہے اور نہ ہی ہمارا مستقبل محفوظ ہے۔ ہماری نسل کو تباہ کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 57 مسلم ممالک ہیں، جہاں ہندو اور مسلمان مل کر رہتے ہیں اور وہاں ہندوؤں بے خوف ہوکر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے سیاست دانوں کو مذہبی منافرت اور تشدد پھیلاکر الیکشن کی جیتنے کی کوشش کو بند کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں فسادات کے بعد پنچایتوں میں مسلمانں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے اور ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جارہا ہے، جس سے پورے ملک میں دہشت کا ماحول ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مسلمانوں کے من کی بات سننے کی اپیل کی اور ملک میں امن کی فضا قائم کرنے کےلئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں