آسام کے ہجائی میں ماب لنچنگ، حفیظ الرحمن کا پیٹ پیٹ کر قتل، 6 ملزمین گرفتار

ملک میں ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گذشتہ روز لوک سبھا میں مرکزی حکومت کی جانب سے اس کے خلاف ایک بل لاکر سخت سزا کی تجویز پیش کی گئی۔ آسام کے ہوجائی ضلع میں ایک 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بے دردی سے مارا پیٹا گیا جس کے بعد وہ ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں ابھی تک چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موب لنچنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت حفیظ الرحمن کے طور پر کی گئی جبکہ انہیں درندہ صفت شدت پسندوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ گذشتہ رات شدت پسندوں پر مشتمل ایک ہجوم نے حفیظ پر دو بھینسوں کو چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حفیظ الرحمن کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ان کی موت ہوگئی۔ آج حفیظ کے افراد خاندان کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں 8 افراد کی شناخت کی ہ تاہم 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت نکھل داس، سنجے داس، تلیندر داس، جینتا چکرورتی، اتم چکرورتی اور سندھو مزومدار کے طور پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں