77ویں یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دہلی کے لال قلعہ پر ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔
اس تاریخی تقریب سے اپوزیشن رہنما و کانگریس صدر ملکارجن کھڑکے غیرحاضر رہیں۔ انہوں نے ایک پیغام میں ماضی کے وزرائے اعظم کو خراج پیش کیا اور مو جودہ مودی حکومت پر حزب اختلاف کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ لال قلعہ میں منعقدہ یوم آزادی کی شاندار تقریب میں ملیکارجن کھرگے کے نام والی خالی کرسی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
وہیں کانگریس صدر بننے کے بعد پہلی بار کھرگے نے پارٹی دفتر میں جھنڈا لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کے صدر نے یوم آزادی کے موقع پر حکومت پر تنقید کی ہے۔