بٹو بجرنگی کو 14 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا، 8 تلواریں برآمد کی گئیں

ہریانہ کی عدالت نے نوح میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں شدت پسند بٹو بجرنگی کو 14 دن کےلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

نوح ضلع عدالت کے حکم کے بعد بٹو بجرنگی کو نیمکا جیل بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں اسے 16 اگسٹ کو عدالت نے ایک دن کےلئے پولیس ریمانڈ میں بھیجا تھا۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد اس کی نشاندہی پر 8 تلواریں بھی برآمد کرلی۔

ایف آئی آر میں اے ایس پی کی جانب سے کہا گیا کہ 31 جولائی کو وہ میوات میں مذہبی جلابھیشیک یاترا کے دوران ڈیوٹی پر تھے۔ یاترا کے منتظمین کو شوبھا یاترا میں کسی بھی قسم کے ہتھیار نہ لانے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن جب ہماری ٹیم دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب نلہاد مندر سے 300 میٹر دور پہنچی تو 15-20 افراد کو لے کر مندر کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہاتھ میں تلواریں اور ترشول تھے۔

واضح رہے کہ بٹو بجرنگی کو نوح پولیس نے 15 اگست کو گرفتار کیا تھا جبکہ وہ فرار ہونے کی فراغ میں تھا۔ بٹو بجرنگی پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، ہتھیار چھیننے کی کوشش کرنے اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد ہے
بٹو بجرنگی نے 31 جولائی کو نوح میں برجمنڈل یاترا سے قبل سوشل میڈیا پر ایک اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس کے بعد نوح میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں