راجستھان کے الور میں تین مسلم نوجوان پر لاٹھوں اور سلاخوں سے حملہ، ماب لنچنگ میں وسیم خان جاں بحق

راجستھان کے الور میں ایک مرتبہ پھر ہجومی تشدد کے ذریعہ غریب مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق الور کے بنسور میں ایک خونخوار ہجوم نے تین مسلم نوجوانوں پر لاٹھوں، سلاخوں و دیگر ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ایک مسلم نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اس سلسلہ میں متاثر کی شکایت کے بعد الور کے ہرسورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ الور ماب لنچنگ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت وسیم خان کے طور پر کی گئی جبکہ ان کے والد طیب خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے لکڑی خریدی تھی جسے گاڑی میں بھرنے کےلئے وہ شام کے وقت گھر سے گیا تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں