کرناٹک میں ایک ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہفتہ کی صبح کے ایس آر-بنگلور ریلوے اسٹیشن پر اڑان ایکسپریس کے دو ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیونکہ آگ لگنے کے فوری بعد تمام مسافر ٹرین سے اترچکے تھے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین نمبر 11301 اڑان ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر پر صبح 5.45 بجے پہنچی۔ صبح تقریباً 7.10 بجے، B1 اور B2 کوچوں میں دھواں دیکھا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا انکشاف نہ ہوسکا۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔