سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا، ملعون انتہا پسند سیاست دان نے پولیس کی موجودگی میں ناپاک عمل سرانجام دیا۔ ہالینڈ کی سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، مسلمانوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے ملعون گستاخ کو روکنے کی بجائے مسلمانوں کو روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملعون گستاخ سیاست دان پر پتھراؤ بھی کیا۔
گستاخ سیاست دان جب ناپاک عمل کے بعد واپس روانہ ہوا تو کچھ مسلمانوں نے اس کا پیچھا بھی کیا تاہم پولیس نے ایک بار پھر مداخلت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا اور بعد ازاں چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔