آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، آل انڈیا مومن کانفرنس، فیڈریشن آف کیتھولک ایسوسی ایشن آف آرچڈی وسیس آف دہلی، امبیڈکرایجوکیشن ٹرسٹ، بہوجن ایکتا منچ کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں نے ہندوستان کو تشدد سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا اور این ڈی اے دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہے جبکہ ان دونوں کو آر ایس ایس ہی کنٹرول کرتی ہے۔ دونوں محاذوں کو ووٹ دینے کا مطلب آر ایس ایس کی تائید کرنا ہوگا۔ انہوں نے تیسرے محاذ کی تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقلیت، دلت اور اوبی سی متحد ہوجائیں تو ہمیں کوئی نہیں ہراس سکتا۔