مجلس کے دفتر میں گوشہ محل کے بی آر ایس امیدوار کا انتخاب۔۔۔ ملعون راجہ سنگھ کا ردعمل

کے سی آر نے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں 105 نام شامل ہیں جبکہ صرف 4 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا، اس میں حلقہ گوشہ محل بھی شامل ہیں۔ یہ بات متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اگر بار کی طرح اس بار بھی مجلس کا نام لئے بغیر نہیں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس کے دفتر سے گوشہ محل کے بی آر ایس امیدوار کا انتخاب ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ ایم آئی ایم کی ہدایت پر پریم سنگھ کو ان کے خلاف بی آر ایس نے امیدوار بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں انہیں ہرانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا گیا لیکن وہ رکن اسمبلی بن گئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں گوشہ محل حلقہ سے ہی بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔ انہیں ریاست تلنگانہ کے سینئر بی جے پی قائدین کا آشیرواد حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں