این ڈی اے میں شامل پراہار جن شکتی پارٹی کے سربراہ بچو کڑو نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ ممبئی اردو نیوز کے مطابق بچو کڑو نے مرکزی حکومت پر ’نامرد‘ جیسا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے خود کی اتحادی حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
مہاراشٹرا کے رکن اسمبلی بچو کڈو پیاز کی برآمد پر 40 فیصد ڈیوٹی لگانے کے مرکز کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ بی جے پی کے اتحادی نے حکومت پر صرف صارفین کی فکر کرنے کا الزام عائد کیا۔ کدو دیویانگ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو چلانے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور حکومت آپ کے دروازے پر پروگرام کے تحت مہاراشٹرا کے پمپری کا دورہ کیا۔
بچوکڑو نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف اقتدار برقرار رکھنے کے بارے میں سوچ رہی ہے، یہ نامردو جیسا سلوک ہے، اقتدار کےلئے حکومت صارفین اور کھانے والوں کا خیال کررہی ہے تو کاشت کاروں کا کیوں خیال نہیں کیا جاتا؟ پیاز پر لگائی گئی 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی اور ریٹیل مارکٹ میں پیاز کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ریاست میں زبردست ہنگامہ ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی اور حکومت سےدریافت کیا کہ ’حکومت اتنی نالائق کیوں بن رہی ہے؟