ہندوستان کا تاریخی خلائی مشن چندریان- تھری نے بالآخر چاند پر ترنگا لہرا دیا۔ اس تاریخی لمحہ میں سارا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ متعدد مسلم علمائے کرام نے تاریخی کامیابی پر سائنس دانوں کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی۔
چندریان 3 کی لینڈنگ کامیاب رہی۔ آج شام چندریان تین نے چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے ذریعہ ہندوستانی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر قدم رکھنے والا پہلا ملک بن گیا، وہیں بھارت چاند پر قدم رکھنے والا چوتھا ملک ہے۔ وکرم لینڈر نے ٹھیک 6.04 بجے چاند پر کامیاب لیڈنگ کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
لینڈنگ کا عمل شام 5.44 بجے شروع ہوا۔ پی ایم مودی نے جوہانسبرگ سے چندریان 3 کے لانچ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
مشن چندریان 3 کی تاریخی کامیابی پر دکن فائلز کی جانب سے ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔
واضح رہے کہ چندریان تین کی کامیاب لینڈنگ کےلئے ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں نے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے۔