پرگّیان رووَر بھارت کے چندریان سوئم کے وِکرم لیڈر سے کامیابی کے ساتھ باہر آگیا ہے اور چاند کی سطح پر چلنے لگا ہے۔ چندریان-3 کا پرگیان رُووَر، وِکرم لینڈر سے کامیابی کے ساتھ باہر آگیا ہے اور اُس نے چاند کی سطح پر چلنا شروع کردیا ہے۔
اِسرو نے کہا کہ ’میڈ اِن انڈیا‘ اور ’میڈ فار دی مون‘ رُووَر پرگیان لینڈر سے نیچے اترا اور اُس نے چاند کی سطح پر چلنا شروع کردیا ہے۔ اِس سے بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک بڑا سنگِ میل حاصل کرنے کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔ چاند کی سطح پر اُترنے کے بعد چھ پہیوں والے رُووَر نے چاند کی سطح پر ہندوستانی ترنگا اور اِسرو کا لوگو نقش کردیا۔