حیدرآباد (دکن فائلز) امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کی گئی۔ امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی الیکشن مداخلت کیس میں باقاعدہ گرفتاری اور پھر رہائی ہوگئی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن مداخلت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہتھیار ڈالنےکی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی پیشی نمٹا دی۔
ٹرمپ نے خود کو فُلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔ فلٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق ٹرمپ کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے ، تاہم ٹرمپ لٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہونے کے بعد 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کرواتے ہوئے واپس چلے گئے۔