’بارہ آنے بڑھاکر چارآنے کم کیا گیا‘، پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ہریش راؤ کا طنز


تلنگانہ کے وزیر ہریش راؤ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلہ پر طنز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پٹرول کی قیمت میں پہلے بارہ آنے اضافہ کیا گیا اور اب صرف چار آنے ہی کم کئے جارہے ہیں‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کوئی اصافہ نہیں کیا گیا۔

ہریش راؤ ننے قیمتوں میں کمی کے اعلانات کو جھوٹ قرار دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمت میں بھاری اضافہ کے بعد کچھ کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے کم کی گئی ہے۔ اسی طرح اوجولا اسکیم کے تحت گیاس سلنڈر حاصل کرنے والوں کو بھی سال میں 12 سلنڈرز کےلیے 200 روپئے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں