حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے بودھ گیا میں واقع مہابودھی مندر کے احاطے میں آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ طلاعات کے مطابق مہابودھی مندر میں تعینات ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں دہشت پھیل گئی جبکہ اعلیٰ عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فی الحال مندر کے اطراف پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کردیا گیا اور مندر میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بہار کے ضلع گیا میں بودھ گیا کے مقام پر عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر واقع ہے جہاں آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
مہلوک اہلکار کی شناخت ستیندر یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اہلکار کو تین گولیاں لگی جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔