مدورائی اسٹیشن پر ریل میں آگ بھڑک اٹھی، دس افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) تمل ناڈو کے مدورائی ریلوے اسٹیشن پر آج صبح ایک مسافر ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک اور دیگر 20 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ-رامیشورم ایکسپریس میں پیش آیا۔

میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں سے چھ کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور متاثرہ کوچ میں 55 مسافر سوار تھے۔ مدورائی فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تمل ناڈو میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک اورسات دیگر اس وقت زخمی ہوگئے جب آج صبح سوا پانچ بجے مدورئی یارڈ میں ایک پرائیویٹ پارٹی کے ریلوے کوچ میں آگ لگ گئی۔ اس ٹرین میں ایک پرائیویٹ پارٹی کے کُل 65 مسافر لکھنؤسےرامیشورم کے اپنے سفر پر تھے اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، یہ لوگ اپنی واپسی کے اپنےسفر پرتھے۔

ٹرین، مدورئی پہنچی اور پارٹی کوچ کو الگ کردیا گیا اور اسے آگے کے سفرکے لئے مدورئی اسٹیبلنگ لائن میں کھڑا کردیا گیا۔ حکام کے مطابق مسافر غیرقانونی طورپرچائے اور اسنیکس تیار کرنے کے لئے اسمگل کئے گئے کھانا پکانے کے سلنڈروں کا استعمالکررہے تھے ، جو آگ لگنے کا سبب بنے۔ زیادہ ترمسافروں نے جب دیکھا کہ آگ لگ گئی ہے تووہ پارٹی کوچ سے کود کر باہر آگئے جبکہ کچھ پہلے ہی ریلوے پلیٹ فارم پر تھے۔

فوری طورپر آگ بجھانے والی گاڑیوں کو طلب کیا گیا اور صبح سات بجے تک آگ پرقابو پالیا گیا۔ساتمسافر جنہیں زخم آئے تھے انہیں فوری طورپراسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ متاثرین کے کنبوںکے لئے دس دس لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور تفصیلی چھان بینکے احکامات دئے گئے ہیں۔مدورئی گورنمنٹ اسپتال کے ڈین نے بتایا ہے کہ لاشوں کوشناختاور مزید کارروائی کے لئے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے۔جنوبی ریلوے نے اس واقعے کے بعددو ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں ۔ یہ نمبر ہیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں