فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد

حیدرآباد (دکن فائلز) فرانسیسی حکام نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسے فرانس کے سخت سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ’ٹی ایف ون‘ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اسکولوں میں عبایا پہننا اب ممکن نہیں ہو گا، اور کہا کہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسز کے آغاز پر قومی سطح پر اسکولوں کے سربراہان کو واضح ہدایات جاری کر دیں گے۔

یہ اقدامات فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے کے حوالے سے کئی ماہ کی بحث کے بعد کیا گیا ہے، جہاں کافی عرصے سے خواتین کے اسلامی حجاب پہننے پر پابندی عائد ہے۔ دائیں اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں نے پابندی عائد کرنے پر زور دیا تھا، اس حوالے سے بائیں بازو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آزادی پامال ہو گی۔

رپورٹس ہیں کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس مسئلے پر والدین اور اساتذہ میں تناؤ کی صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں