حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزات شہری ترقیات نے دہلی کی جامع مسجد کو واپس لینے کے لیے دہلی وقف بورڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے دہلی میں واقع کل 123 جائیداوں کو واپس کرنے کےلئے دہلی وقف بورڈکو نوٹس جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران یہ 123 جائیدادیں دہلی وقف بورڈ کو دی گئی تھیں۔ ان میں پارلیمنٹ کے قریب واقع جامع مسجد، دہلی وقف بورڈ کا دفتر، جمعیۃ علماء ہند کا صدر دفتر، نظام الدین میں واقع لال مسجد، دہلی گیٹ کے قریب واقع قبرستان کے علاوہ دیگر مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔
مرکزی وزارت شہری ترقی نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو ایک خط کے ذریعہ فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ وزارت نے وقف بورڈ کو نوٹس بھیج کر یہ سوال پوچھا ہے کہ اسے یہ جائیدادیں کیوں دی جائیں اور اس سلسلہ میں ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔