جموں و کشمیر میں کسی بھی انتخابات کرانے کےلئے تیار، سپریم کورٹ میں مرکز کا موقف

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، لیکن فیصلہ کا اختیار الیکشن کمیشن اور ریاستی پولنگ پینل کے پاس ہے۔

مرکزی حکومت کا یہ موقف آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی پر زور دیا تھا جبکہ یہاں جون 2018 سے کوئی منتخب حکومت نہیں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سماعت کے دوران مرکز نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کوئی ٹائم فریم فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں