بڑی خبر: مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس (18 تا 22 ستمبر) منعقد کرنے کا اعلان کیا، پرہلاد جوشی کا ٹوئٹ

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ حکومت 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا ‘خصوصی اجلاس’ منعقد کرے گی۔ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 سے 22 ستمبر تک بلایا جا رہا ہے جس کی 5 نشستیں ہیں۔


پرہلاد جوشی نے ٹوئٹ کیا کہ ’پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس (17 ویں لوک سبھا کا 13 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 261 واں اجلاس) 18 سے 22 ستمبر تک بلایا جا رہا ہے جس کی 5 نشستیں ہیں۔ امرت کال کے درمیان پارلیمنٹ میں نتیجہ خیز بحث و مباحثے کے منتظر ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں