انڈیا اتحاد اجلاس میں کئی اہم فیصلے، 14 رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی کی تشکیل، مل کر لوک سبھا انتخاب لڑنے کا عزم

حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی میں انڈیا اتحاد کا دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اپوزیشن نے اس جلاس کے ذریعہ اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔ یہ اجلاس کامیاب رہا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’اجلاس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں، کئی قراردادوں کو منظوری بھی دی گئیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب لوک سبھا 2024 کا انتخاب متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر سیٹ کی تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ہر روز انڈیا اتحاد مضبوط ہورہا ہے جس سے مودی حکومت میں گھبراہٹ بڑھتی جارہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہمیں مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کےلئے لڑائی لرنی ہوگی۔ انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پہلے 100 روپے کا اضافہ کرتی ہے اور پھر صرف دو روپئے کم کرتے ہے۔

اِنڈیا اتحاد نے 14 رکنی ایک کوآرڈنیشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں این سی پی چیف شرد پوار کا بھی نام ہے۔ ساتھ ہی لوک سبھا انتخاب میں اِنڈیا اتحاد کا نعرہ ہوگا ’جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا‘۔ ‘انڈیا’ اتحاد نے رابطہ کمیٹی تمام 14 جماعتوں سے ایک ایک شخص کو لے کر بنائی ہے لیکن ابھی اتحاد کے کنوینر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

14 رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی میں این سی پی چیف شرد پوار کے علاوہ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن، شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ٹی ایم سی لیڈر ابھشیک بنرجی، عآپ لیڈر راگھو چڈھا، سماجوادی پارٹی لیڈر جاوید علی خان، جنتا دل یو لیڈر للن سنگھ، جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین، سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ، نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں