ہندوستان کبھی بھی ہندو راشٹر نہیں تھا، موہن بھگوت کے متنازعہ بیان پر سوامی پرساد موریہ کا سخت ردعمل

سماج وادی پارٹی کے رہنما سوامی پرساد موریہ نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کے ہندو راشٹر سے متعلق متنازعہ بیان پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ موریہ نے کہا کہ ہندوستان، ہندو ملک نہیں ہے اور نہ ہی ماضی میں کبھی ہندو ملک تھا۔

سوامی پرساد نے آج ایکس پر اپنا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہ ہندوستان فی الحال کوئی ہندو ملک نہیں ہے بلکہ ماضی میں کبھی بھی ہندوستان، ہندو ملک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خودمختار قوم ہے اور ہمارا آئین سیکولر تصور پر مبنی ہے۔ ہندوستان کے تمام لوگ ہندوستانی ہیں۔ ہمارا ہندوستانی آئین تمام مذاہب، فرقوں، ذاتوں اور ثقافتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز موہن بھگوت نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہندوستانی ہندو ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’نظریاتی طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں، کچھ لوگ سمجھ گئے ہیں اور کچھ لوگ سمجھنے کے بعد بھی جاہل ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں