متنازعہ سوامی دھیریندر شاستری کو دھمکی دینے کے الزام میں مسلم نوجوان گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے بریلی میں رہنے والے انس انصاری کو باگیشور دھام کے متنازعہ سوامی دھیریندر شاستری کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حافظ گنج تھانہ نے کاروائی کرتے ہوئے انس انصاری کو گرفتار کیا جبکہ انس نے انسٹاگرام پر صرف اتنا پوسٹ کیا تھا کہ’بابا پر موت منڈلا رہی ہے‘

انس کے اس پوسٹ پر کچھ ہندو تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس میں شکایت کی جس کے بعد انس کے خلاف سوامی کو دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اب انٹلی جنس ایجنسیاں یہ جاننے کی بھی کوشش کررہی ہیں کہ آیا انس انصاری کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق تو نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں