راجستھان کی باہمت و ایمانی جذبہ سے سرشار باحجاب مسلم خاتون: برقعہ پہن کر بنک میں داخلہ سے روکنے پر فرقہ پرست بنک ملازمین کے سامنے ڈٹ گئیں (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے چوکیدار نے برقعہ پوش خاتون کو بنک کے اندر آنے سے منع کردیا اور کہا کہ برقعہ پوش خواتین کے داخلہ پر پابندی ہے لیکن جب باہمت اور تعلیم یافتہ برقعہ پوش خاتون نے چوکیدار سے اس سلسلہ میں جاری تحریری حکمنامہ یا اصول و ضوابط بتانے کےلئے کہا تو چوکیدار پریشان ہوگیا۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بنک منیجر اور دیگر اسٹاف بھی برقعہ پر پابندی سے متعلق گول مول باتیں بناتے رہے اور پھر اپنے ہی موقف سے پلٹتے ہوئے معاملہ کو دبانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔

یہ پورا واقعہ راجستھان کے جئے پور میں واقع کنارا بنک کا ہے، جہاں ایک خاتون کو داخل ہونے سے اس لئے روک دیا گیا کیونکہ وہ برقعہ پہنی ہوئی تھیں۔ جس طرح کرناٹک میں حجاب معاملہ میں فرقہ پرست عناصر کے سامنے مسلم طالبہ ’مسکان‘ ڈٹ گئی تھیں، اسی طرح راجستھان کی مسلم بیٹی بھی بنک کے فرقہ پرست ملازمین کے سامنے ڈٹ گئی اور آئین میں حاصل اپنے حقوق کا دفاع کیا۔ پانچ منٹ کی ویڈیو میں ایمانی جذبہ سے سرشار مسلم خاتون نے اپنے حقوق کے دفاع اور عصمت کی حفاظت کےلئے فرقہ پرستوں کے سامنے ڈٹ گئیں۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جبکہ صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بعض صارفین نے بنک حکام سے اس سلسلہ میں فوری طور پر معذرت خواہی کا طالبہ کیا۔ انہوں نے بصورت دیگر بنک کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں