’ناتھورام گوڈسے لعنتی تھا‘ گوا کے گورنر سریدھرن پلئی نے گاندھی جی کے قاتل کو بھارت کی لعنت قرار دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) گوا کے گورنر پی ایس سریدھرن پلئی نے ناتھورام گوڈسے کو سرزمین کا لعنتی قرار دیا۔ گوڈسے نے گاندھی جی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ سریدھرن پلی نے معروف وکیل ویلیم راجیو کی کتاب ‘گاندھی بمقابلہ گوڈسے’ کے چوتھے ایڈیشن کی رقم اجرائی کے موقع پر کہا کہ ’گوڈسے اس ملک کے لئے ابھشاپ (لعنت ) تھا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے رہنماوں کو اچھے خیالات رکھنا چاہئے اور جذبات سے کام نہیں لینا چاہئے۔ گوا کے گورنر سریدھرن پلئی، قبل ازیں کیرالہ بی جے پی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی جی عوامی رہنما کی اعلیٰ مثال تھے، ان کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ عوامی رہنما کیسا ہونا چاہئے۔ انہوں نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ گورنر پلی نے گوڈسے پر تو ملامت کی جبکہ انہوں نے اس موقع پر آر ایس ایس کی تعریف کی۔ انہوں نے گاندھی جی کے قتل میں آر ایس ایس کے رول کو مسترد کردیا جبکہ جسٹس کپور کمیشن نے گاندھی جی کے قتل کی سازش کی جانچ کی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس کپور کمیشن کی رپورٹ کو تلف کردیا گیا۔

ہندوتوا نظریات کے حامل افراد کا گوڈسے پر تنقید کرنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں