کرناٹک کے وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر جی۔ پرمیشورا نے ہندودھرم کی ابتدا کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ ریاست کے ٹمکور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرمیشورا نے کہا کہ بدھ مت اور جین مت جیسے مذاہب کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی، اسلام اور عیسائیت بیرون ملک سے یہاں آئے، لیکن ہندو مذہب کہاں سے آیا اور کون لایا، آج تک اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو دھرم کی ابتدا سے متعلق سوالات کے جوابات ابھی باقی ہیں۔
جی ہرمیشور کے ہندو دھرم کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ تمام مختلف مذاہب کا ذکر کرتے ہوئے، پرمیشورنے کہا، ‘اس کائنات کی تاریخ میں بہت سے مذاہب ابھرے ہیں۔ ہندو ازم کیسے پیدا ہوا؟ کس نے کیا؟ آج تک اس پر سوالیہ نشان موجود ہے۔ بدھ مت اس ملک میں پیدا ہوا، جین مت کا جنم اسی ملک میں ہوا، اسلام اور عیسائیت باہر سے یہاں آئے، ان تمام مذاہب کا ایک ہی مقصد بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود ہے


