نیویارک میں قرآن مجید کی بیحرمتی، ترک ہاؤس کے سامنے نفرت انگیز واقعہ کے بعد مسلمانوں کا سخت ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) اب امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی قرآن مجید کی بیحرمتی کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کی صبح نیویارک میں ترک ہاؤس کے باہر ایک نامعلوم شخص نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے انگریزی نسخہ کو زمین پر پھینک دیا اور اس کی بیحرمتی کی۔

ترک ہاؤس کے سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر شخص کو وہاں سے ہٹادیا۔ یہاں ترکیہ کا قونصلیٹ جنرل اور اقوام متحدہ کا مشن واقع ہے۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور ڈپلومیٹک سیکورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک کتاب کو زمین پر پھینکتا ہے اور اسے روندتا ہوا چلاتا ہے “یہ قرآن ہے”۔ یہ انتہائی نفرت انگیز واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مسلمانوں نے اس پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار کے بہانے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے واقعات سے عالم اسلام میں غم و عضہ کی لہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں