نافرمان اولاد سے والدین جائیداد واپس لے سکتے ہیں: مدراس ہائی کورٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) مدراس ہائیکورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں کہا کہ اگر اولاد نافرمان ہو تو والدین جائیداد واپس لے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلت نے کہا کہ اگر اولاد اپنے والدین کی صحیح خدمت نہیں کرتی ہیں تو ان کے نام کی گئی جائیداد بھی واپس لی جاسکتی ہے۔ یہ اہم فیصلہ مدراس ہائی کورٹ نے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنچ نے کہاکہ اگر والدین محسوس کرتے ہیں کہ انہیں محبت اور احترام کے بغیر رکھا جارہا ہے تو وہ یکطرفہ طور پر بچوں کے نام کی گئی جائیداد کی وصیت کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ جسٹس ایس ایم سبرامنیم نے ایک مقدمہ میں ماں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ یہ بچوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے والدین کو نہ صرف کھانا اور رہائش فراہم کریں بلکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ سلامتی اور وقار کے ساتھ معمول کی زندگی گزاریں۔ مدراس ہائی کورٹ نے تروپور آر ڈی او کے ایک حکم نامے کو برقرار رکھا جبکہ اس سلسلہ میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

جسٹس ایس ایم سبرامنیم نے کہا کہ “بچوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال کرے، ایسے والدین کی ضروریات پوری ہوتی ہیں تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔ لہذا، والدین کی دیکھ بھال کرنا بچوں کی ذمہ داری ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں