حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش متنازعہ بیانات کےلئے مشہور ہیں۔ اپنے آپ کو سرخیوں میں رکھنے کےلئے وہ کوئی نہ کوئی من گھڑت یا تنازعات پر مبنی بیان دیتے رہے ہیں۔ اب انہوں نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے کی پرزور تائید کی اور کہا کہ جو لوگ نام بدلنے کے خلاف ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔
رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال میں غیرملکیوں کے مجسموں کو بھی بہت جلد ہٹادیا جائے گا۔ چائے پہ چرچا مہم کے دوران انہوں نے ملک کا نام صرف بھارت رکھنے کی حمایت کی۔ اس موقع پر ایک اور بی جے پی رہنما نے کہا کہ کسی بھی ملک کے دو نام نہیں ہوسکتے ، اسی لئے فوری طور پر ملک کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


