جنید اور ناصر کو زندہ جلاکر قتل کرنے والا ملزم مونو مانیسر گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) جنید اور ناصر کے قتل کا خونخار ملزم مونومانیسر کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گاؤرکھشا کے بحانے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والا ہندوتوا شدت پسند پر راجستھان کے جنید اور ناصر کو زندہ جلادینے اور ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ فساد کے اکسانے کا الزام ہے۔ گذشتہ فروری میں ہریانہ میں ایک کار سے راجستھان کے دو مسلم نوجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں ملی تھیں، اس معاملہ میں مونو مانسیر کلیدی ملزم ہے۔

راجستھان کے ضلع بھرت پور سے تعلق رکھنے والے ناصر اور جنید کو مشتبہ گاؤ رکھشکوں نے اغوا کرلیا تھا تاہم اگلے روز ان دونوں کی لاشیں ہریانہ میں ایک کار سے ملی۔ انہیں زندہ جلادینے کی بات سامنے آئی، جسکے بعد پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ ملک بھر میں مسلمانوں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مونو مانیسر کو راجستھان پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔ ہریانہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم مونو مانیسر کو آج حراست میں لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں