ناگالینڈ اسمبلی میں یو سی سی کی مخالفت میں قرارداد منظور، ریاست کو مجوزہ قانون سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز( ناگالینڈ اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاست کو مجوزہ یکساں سول کوڈ کے دائرہ کار سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ ناگالینڈ کی قانون ساز اسمبلی کے 14ویں ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ مرکز سے درخواست کی کہ یو سی سی کے مجوزہ قانون سے ریاست کو مکمل طور پر استثنیٰ دے۔ مانسون اجلاس کے دوسرے دن روز یو سی سی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ “ناگا لینڈ کی حکومت اور ناگا لوگوں کا خیال ہے کہ یو سی سی روایتی قوانین، سماجی طریقوں اور ناگا لوگوں کے مذہبی طریقوں کے لیے خطرہ بنے گا، اسی لئے ریاست کو اس سے مستثنیٰ رکھا جانا چاہئے۔

قبل ازیں ناگالینڈ حکومت نے لا کمیشن سے رجوع ہوکر یو سی سی کی مخالت کی تھی اور کابینہ کے فیصلہ سے واقف کروایا تھا۔ اس موقع پر ناگالینڈ کی “منفرد تاریخ” کی بنیاد پر آزاد برطانوی دور سے شروع ہونے والی عدم مداخلت کی پالیسی سے بھی واقف کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں