حیدرآباد (دکن فائلز) راجھستان کے بھرت پور میں بے قابو ٹرک ہائی وے پر رکی ہوئی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھرت پور میں نیشنل ہائی وے پر ایک ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ بس راجستھان کے پشکر سے اتر پردیش کے ورنداون جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ صبح 4.30 بجے کے قریب پیش آیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک پل پر رکی ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور کچھ مسافر بس کے پیچھے کھڑے تھے جب تیز رفتار ٹرک گاڑی سے ٹکرا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پانچ مرد اور چھ خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
“بس ہائی وے پر کھڑی تھی جب اس کی مرمت کا کام چل رہا تھا۔ کچھ مسافر بس میں تھے۔


