حیدرآباد (دکن فائلز)آج شام ممبئی ایئرپورٹ پر شدید بارش کے دوران ایک نجی طیارہ رن وے سے پھسل کر گر کر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ میں سوار تمام 8 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ طیارہ میں ایک پائلٹ، ایک کو پائلٹ، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے علاوہ پانچ مسافر سوار تھے۔
ابھی تک کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ حادثہ کے بعد طیارہ تباہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد رن وے کو ملبے سے صاف کر دیا گیا ہے اور معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔ یہ واقعہ ممبئی ہوائی اڈے کے رن وے 27 کے قریب پیش آیا، جو بارش کی وجہ سے پھسلن ہوگیا تھا۔