انڈیا اتحاد کا اہم فیصلہ، نفرتی و حکومت کے تلوے چاٹنے والے اینکرس کا کیا جائے گا بائیکاٹ

(فوٹو: بشکریہ نیوز لانڈری)

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈیا اتحاد کا آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے اور متعدد مسائل پر غور کیا گیا۔ آج کے اجلاس کی سب سے اہم بات یہ رہی کہ انڈیا اتحاد نے کچھ نفرتی اینکرز اور نیوز چینلز کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا اتحاد کی میڈیا کمیٹی نے کچھ ایسے صحافیوں کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے اور اپنے نمائندوں کو ایسے چینلز یا پلیٹ فارمز پر ہونے والے مباحثوں میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

کانگریس رہنما پون کھیڑا نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ آج سہ پہر انڈیا میڈیا کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ورچوئل میٹنگ میں مندرجہ ذیل فیصلہ لیا گیا۔ ان اینکرز کے شوز میں بھارتی جماعتوں کے نمائندے شرکت نہیں کریں گے۔ اس فہرست میں امن چوپڑا، پراچی پاراشر، روبیکا لیاقت، چترا ترپاٹھی، سدھیر چودھری، امیش دیوگن، ارنب گوسوامی، نویکا کمار، اے نرسمہن، گورو ساونت، ادیتی تیاگی، سوشانت سنہا، اشوک سریواستو، شیو ارور کے نام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں