حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوتوا شدت پسند و وی ایچ پی تمل ناڈو یونٹ کا سابق لیڈر آر بی وی ایس منیان کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منیان نے متنازعہ ریمارکس میں کہا تھا کہ ’ہندوستانی آئین کسی ایک شخص نے نہیں لکھا تھا بکہ یہ ایک اجتماعی کوشش تھی۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ آئین ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کی قیادت میں 300 ارکان کی ٹیم نے تیار کیا تھا۔
منیان نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’کچھ پاگل یہ کتہے ہیں کہ امبیڈکر نے ہی آئین تیار کیا ہے۔ امبیڈکر کا تعلق وی سی کے صدر تھرومالاوان کی ذات سے نہیں تھا، وہ چکلیار تھے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجندر پرساد کو آئین بنانے کا کریڈٹ دینا چاہئے تھا۔
ہندوتوا لیڈر نے کہا کہ امبیڈکر نے کبھی نہیں کہا کہ انہوں نے آئین لکھا ہے۔ منین نے کہا کہ ’امبیڈکر صرف ایک کلرک تھے، جن کا کام ڈرافٹ لکھنا اور ٹائپ کرنا تھا۔ امبیڈکر کا آئین ہند سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔


