نئی پارلیمنٹ میں آئین کی تمہید سے ’سوشلسٹ اور سیکولر‘ الفاظ غائب! کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے حکومت کی نیت پر سوال اٹھائے

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن چودھری نے نئی پارلیمنٹ میں دئے جانے والے آئین کے نسخے پر سوال اٹھائے اور کہا کہ اس آئین کی کاپی میں ’سوشلسٹ‘ اور ’سیکولر‘ الفاظ تحریر نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ نئی پارلیمنٹ میں آئین کے جو نئے نسخے دیئے گئے، جنہیں ہاتھوں میں اٹھاکر ہم پارلیمنٹ کی پرانی عمارت سے نئی عمارت میں داخل ہوئے ہیں، ان کی تمہید میں ’سوشلسٹ اور سیکولر’ الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ الفاظ 1976 میں ترمیم کے بعد شامل کیے گئے تھے لیکن اگر آج کوئی ہمیں آئین دیتا ہے اور یہ الفاظ نہیں ہیں تو یہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کو چالاکی سے انجام دیا گیا جبکہ انہوں نے اس کاروائی پر حکومت کی سونچ کو مشکوک قرار دیا۔ کانگریس رہنما نے اسے لمحہ فکر بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو اٹھانے کےلئے بھی انہیں اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں