موبائیل فون پر اچانک ’الرٹ مسیج‘ سے آپ پریشان ہوگئے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کی وضاحت

حیدرآباد (دکن فائلز) کیا آپ کے موبائیل فون پر آج اچانک ایک الرٹ مسیج آیا، فون سے اچانک الارم کی آوازیں آنے لگیں اور پاپپ مسیج پڑھنے کی آواز بھی آئیں۔ ان سب سے آپ حیرت زدہ رہ گئے۔

جی ہاں آج کچھ اسی طرح ہر موبائیل صارف حیرت زدہ رہ گیا، بعض لوگوں نے تو اپنے موبائیل فون بند کرلئے، کچھ نے اپنے موبائیل کو ریسٹ کردیا۔ لیکن یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

اس طرح کا مسیج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک آزمائشی پیغام تھا۔ ایجنسی نے ملک کے تقریباً تمام موبائل فونز پر سیمپل الرٹ مسیج بھیج کر سیل براڈکاسٹنگ سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔ اسے “شدید” زمرہ کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا اور اسے ایک نمونہ الرٹ بتایا گیا-

حکومت کی جانب سے بھیجے گئے آمائشی پیغام سے آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ براہ کرم اس پیغام کو نظر انداز کریں کیونکہ آپ کی طرف سے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پیغام نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے بھیجا گیا جوکہ پین انڈیا ایمرجنسی الرٹ سسٹم کی جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس کا مقصد عوامی تحفظ کے پیش نظر ہنگامی حالات کے دوران بروقت لوگوں کو چوکس کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں