حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہول گاندھی آج ایک نئے اوتار میں نظر آئے۔ راہول گاندھی دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن گئے اور وہاں ریلوے پورٹرز سے بات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت کی کوشش کی۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر ریلوے قلیوں کی جانب سے پہنی جانے والی شرٹ پہنی اور بیچ بھی لگایا۔
کانگریس رہنما جمعرات کی صبح دہلی کے آنند وہار ISBT ریلوے اسٹیشن گئے۔ راہول نے اس موقع پر قلی کی طرح سامان بھی اٹھایا۔ قبل ازیں ریلوے اسٹیشن پر قلیوں نے راہول گاندھی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ان کی بڑی تعداد نے راہول گاندھی کے ساتھ بات کی اور مسائل سے واقف کروایا۔ راہول گاندھی بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان کے درمیان بیٹھ گئے۔