حیدرآباد (دکن فائلز) اقوام متحدہ میں اقلیتی امور کے خصوصی نمائندے فرنانڈیز ڈی وارینس نے کہا کہ ہندوستان میں 2014 کے بعد نفرت پر مبنی جرائم میں 700 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق تیزی سے معدوم ہورہے ہیں اور حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک جائزہ سے متعلق بیان میں کہا کہ ہندوستان میں 2016 تا 2018 کے دوران اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 780 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کو پیش کی گئی رپورٹ میں فرنانڈیزڈی وارینس نے کہا ہے کہ ہندوستان کی صورتحال کا احاطہ کو مختصراً بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’بڑے پیمانے پر، منظم و خطرناک‘۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس بات کا خطرہ ہے کہ ہندوستان عدم استحکام، ظلم اور تشدد کے معاملہ میں دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن سکتا ہے۔ یہاں مسلمانوں ،عیسائیوں اور سکھوں جیسی مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور تشدد کی سنگینی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


