میلاد النبیﷺ کے موقع گلی سجارہی خواتین پر ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش کے اندور میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ہندوتوا شدت پسند ہجوم نے مسلم خواتین پر اس وقت حملہ کردیا جو وہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے محلہ کی گلی کو سجارہی اور جھنڈیاں لگارہی تھیں۔

دی ابزرور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اندور کی غریب نواز کالونی میں کچھ ہندو شدت پسند نوجوانوں نے مسلم خواتین پر حملہ کر دیا اور انہیں مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ ہندوتوا ہجوم جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر گلی کو سجانے کی مخالفت کررہا تھا۔ ہجوم نے سجائی گئی جھنڈیوں کو نکالنے کی کوشش کی جس پر مسلم خواتین نے اعتراض کیا جس کے بعد شرپسندوں نے مسلم خواتین کو سرعام مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ دعوت نیوز کے مطابق گذشتہ پیر کو پیش آیا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہندوتوا شدت پسند نوجوانوں نے مسلم خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہیں پولیس کے مطاق اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس معاملہ میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو معروف صحافی میر فیصل نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں