حیدرآباد (دکن فائلز) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سید شاہنواز حسین کی منگل کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی۔ 54 سالہ شاہنواز حسین کو سینہ میں شدید تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ حسین کو منگل کی شام 4.30 بجے کے قریب دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
شاہنواز حسین بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں سب سے کم عمر مرکزی وزیر کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے بہار کی سیاست میں مصروف ہیں۔