اترپردیش کے متھرا میں ٹرین حادثہ، ریل پلیٹ فارم میں گھس گئی

(فوٹو: ایکس)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے متھرا میں ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق شکور بستی سے آرہی ایک ٹرین متھرا جنکشن پر ٹرین اچانک پلیٹ فارم میں گھس گئی۔ حادثہ کے وقت ٹرین میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا تاہم پلیٹ فارم پر افراتفری پھیل گئی اور وہاں موجود افراد دہشت زدہ ہوگئے۔

متھرا ٹرین حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین ٹریک سے اترپڑی اور پلیٹ فارم میں داخل ہوگئی۔ ریلوے کی جانب سے اس حادثہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حادثہ میں پلیٹ فارم پر شیڈ کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ حادثے کی وجہ سے روٹ پر کچھ دیر کےلئے ٹرینیں متاثر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں