ملک میں ٹماٹر فلو کے کیسز اضافہ۔ ۔ Tomato Flu


ملک میں ٹماٹر فلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ٹماٹر فلو میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تمل ناڈو، اڈیشہ اور کیرالہ میں ٹماٹر فلو کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اطلاعا کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اس بیماری کے علامات کا امکان زیادہ ہے۔ مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے متعلقہ ریاستوں کو الرٹ جاری کیا گیا۔

اس کی علامات تیز بخار، ہاتھ و پیر سن ہونا، چہرہ پر سرخ دانے یا چھالے شامل ہیں۔ یہ علامات ڈینگی، چکن پاکس کی علامات کے مشابہ ہوتے ہیں۔ ٹماٹر فلو جان لیوا بیماری نہیں ہے لیکن یہ مرض ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ متاثرہ مریضوں کو ادویات کے علاوہ آرام کرنے کا اور کورنٹائن ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Tomato Flu

اپنا تبصرہ بھیجیں