جشن میلاد النبی کے دوران خودکش دھماکوں سے پاکستان لرز اٹھا، 58 سے زائد افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان میں آج جشن میلاد النبی کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں 55 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلے پاکستان کے علاقہ بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 55 افراد ہلاک ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسرا دہشت گردانہ حملہ پاکستانی علاقہ خیبر پختونخواں کی ایک مسجد میں کیا گیا، جس میں فی الحال 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس افسر سمیت 55 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ کی صبح دہشت گردی کا یہ واقعہ ضلع مستونگ کے قاضی کوڑا خان روڈ کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسجد کے قریب خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 58 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں