حیدرآباد (دکن فائلز) پرکاش امبیڈکر نے یہ دعویٰ کیا کہ دیوالی کے بعد ملک میں ایک دھماکہ خیز سیاسی صورتحال پیدا ہوجائے گی، ان کے اس بیان کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے بی جے پر ایک پھر حملہ کرتے ہوئے گودھرا جیسے فسادات کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ دیوالی کے بعد ملک میں قتل کی رات ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ہرطرف افراتفری پھیل جائے گی، ملک میں ایسی صورتحال پیدی ہونے کا خدشہ ہے جو الیکشن سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس لئے میں تمام ہندوستانیوں سے گذارش کرتا ہوں کہ چاہے وہ کتنی ہی دھماکہ خیز صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کریں، سب کو انتخابات تک پرسکون رہنا چاہئے۔
پرکاش امبیڈکر نے دیوالی کے بعد ملک بھر میں منی پور اور گودھرا جیسے فسادات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا اور لوگوں کو ہرحال میں پرامن رہنے کی ترغیب دی۔
واضح رہے کہ پرکاش امبیڈکر کی پارٹی نچیت بہوجن اگھاڑی نے آنے والے انتخابات میں مہاراشٹرا کی تمام سیٹوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔