راجستھان میں ایک اور ماب لنچنگ، جئے پور میں درندہ صفت ہجوم نے مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں ایک اور مسلم نوجوان کو درندہ صفت ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق جے پور میں موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے بعد ایک ہجوم جمع ہوگیا اور مسلم نوجوان کو سرعام پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ موٹر سیکل سوار اقبال کو بھیڑ نے ٹکر کا بہانا بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

گذشتہ جمعہ کی رات کو رونما ہونے والے انتہائی افسوسناک واقعہ کے فوری بعد 20 سالہ مسلم نوجوان اقبال کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اقبال نے دم توڑ دیا۔ اقبال کی موت پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے جس کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے پولیس فورس کو تعینات کیا گیا۔ ڈی جی پی امیش مشرا نے عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ بی بی سی ہندی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ علاقہ میں حالات قابو میں ہیں۔ اس معاملے میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں مقامی کانگریس رکن اسمبلی رفیق خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خاندان کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے، خاندان کے ایک رکن کو کنٹراکٹ نوکری اور ایک ڈیری بوتھ الاٹ کیا جائے گا۔

حکومت کے اعلان کے بعد بی جے پی کے ایک شدت پسند رہنما نے اعتراض جتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں