بڑی خبر: شمالی ہندوستان و نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

حیدرآباد (دکن فائلز) شمالی ہندوستان اور نیپال میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلہ کا مبدا نیپال تھا۔ نیپال میں صرف 25 منٹ کے دوران دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

پہلے زلزلے کی شدت 4.6 اور دوسرا 6.2 شدت کا محسوس کیا گیا، پہلا زلزلہ نیپال میں دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر آیا جب کہ دوسرا زلزلہ 3 بج کر 4 منٹ پر آیا۔

اطلاعات کے مطابق نیپال کے علاوہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں