بڑی خبر: عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) آج عام آدمی پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو دہلی شراب گھوٹالا کے تحت منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں گرفتار کرلیا۔

آج صبح سے سنجے سنگھ کی دہلی میں واقع رہائش گاہ کی تلاشی لی جارہی تھی۔ تاہم بعد میں ای ڈی نے سنجے سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

عام آدمی پارٹی کے یہ تیسرے بڑے رہنما ہیں جنہیں آج گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور جاریہ سال فروری میں دہلی کے اس وقت کے نائب وزیر اعلیٰ اور اروند کیجریوال کے قریبی ساتھی منیش سسودیا کو سی بی آئی نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں