خواتین کےلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں زبردست کمی

حیدرآباد (دکن فائلز) کچھ دنوں سے سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے کی وجہ سے ہندوستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کچھ دنوں بعد شروع ہونے والے تہواروں کا سیزن میں کیا سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا اور گراوٹ دیکھی جائے گی۔ ہندوستان میں تہوار کے موسم میں سونے کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان میں خاص طور پر دیوالی اور دھنتیرس کے موقع پر سونا خریدنے کی روایت ہے۔

گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 1827.40 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ سونا اس سال 6 مئی کو 2,085.40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 5 مئی کو ہندوستانی بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 61,739 روپے کے قریب تھی جو اب گھٹ کر 56 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں مئی میں ٹریڈنگ کے دوران احمد آباد بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 63,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں سونے کی قیمت اپنی بلند ترین سطح سے 5000 روپے فی 10 گرام کم ہوگئی ہے۔ یہ قیمتیں گزشتہ 4 مہینوں میں کم ہوئی ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں گذشتہ روز سونا انتہائی سستے داموں پر دستیاب تھا۔ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 56653 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 51894 روپے رہی۔ بدھ کی شام 22 کیرٹ سونے کی قیمت 52000 روپے فی 10 گرام سے نیچے آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں